چہلم شہدائے کربلا ملک بھرمیں عقیدت و احترام سے منایا گیا

  • اپ ڈیٹ:
شہدائے کربلا کا  چہلم،  ملک بھر میں انیس صفر کےجلوس جاری فائل فوٹو شہدائے کربلا کا چہلم، ملک بھر میں انیس صفر کےجلوس جاری

ملک بھر میں نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین علیہ السلام اوران کے رفقا کا چہلم انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔کربلا معلیٰ سمیت دنیا کے کونے کونے میں یا حسین کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔

لاہور میں چہلم امام حسینؑ و شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس الف شاہ حویلی دہلی گیٹ سے برآمدھو گیا ہے۔ جلوس سے پہلے مجلس عزا منعقد کی گئی جس میں علامہ حافظ تصدق حسین نے فضائل و مصائب اہلبیت بیان کئے۔

جلوس اپنے روائیتی راستوں پر گامزن ہے۔مرکزی جلوس مسجد وزیر خان، محلہ شعیاں، موچی گیٹ سے ہوتا ہوا شام کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا۔

کراچی میں چہلم کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگیا ہے جو کھارادر حسینیاں ایرانیاں پرختم ہوگا۔

چہلم امامِ حسین اور شہدائے کربلا کی مناسبت سے ملتان میں بھی جلوسوں کی برآمدگی اور مجالس کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر میں نو جلوس برآمدم ہوچکے ہیں جبکہ بتیس مجالس عزا برپا کی جارہی ہیں۔اس موقع پر نذر ونیاز اور سبیلوں کا انتظام بھی کیا ہے۔

کوئٹہ میں علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن سے چہلم کے جلوس برآمد ہوں گے۔سکھر میں سب سے بڑا جلوس روہڑی کربلا میدان سے برآمد ہوگا۔دوسرا بڑا جلوس مرکزی امام بارگاہ گھنٹہ گھرسے ہوتا ہوا اپنے روایتی راستوں سے ہو کر واپس مرکزی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

چکوال میں چہلم سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں شبیہ علم ،ذوالجناح و تعزیے کا جلوس مسجد باقر شہانی سے برآمد ہو گیا۔

نوابشاہ میں بھی چہلم شہدائے کربلا امام حسین ؑ کےماتمی جلوس برآمد ہوئے جن میں ہزاروں عزادارشریک ہیں اور امام مظلوم کو پرسہ پیش کر رہے ہیں۔

بلتستان ڈویژن میں ایک ہزار سے زائد مقامات پر مجالس کا انعقاد کیا گیا ۔ مجالس عزاء کے بعد شہر میں 18 ماتمی جلوس برآمد ہوئے۔

چہلم امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس عمر کوٹ کی امام بارگاہ پنج پیر سے برآمد ہوا۔ جلوس میں عزاداروں کی جانب سے سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کی جا رہی ہے۔

میانوالی میں چہلم سید الشہداء کے سلسلہ میں عزاداران پیدل چل کر مرکزی جلوس تک پہنچے، ماڑی شہر کے عزاداران نے کالاباغ تک پیدل واک کی۔پیدل واک میں عزاداران امام حسینؑ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔راستوں پر پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئی تھیں جنکہ رزاداروں کو فروٹ اور دیگر کھانے کی چیزیں بھی فراہم کی جاتی رہیں۔

سانگھڑ میں بھی چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے ماتمی جلوس بر آمد ہوچکے ہیں جو اپنے روایتی روستوں پر گامزن ہیں۔

بنوں میں چہلم امام حسینؑ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ منڈان گیٹ سے برآمد ہوا۔جلوس ریلوے روڈ سے ہوتا ہوا میلاد پارک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا ۔کوہاٹ میں بھی حضرت امام حسین ؑ کا ماتمی جلوس امام بارگاہ رضویہ سے برآمدہوا۔

شجاع آباد میں چہلم امام حسینؑ کا مرکزی جلوس کاشف حسین شاہ کے گھر سے برآمد ہوا۔جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ حسینہ پہنچ کراختتام پذیر ہوگا۔

کندھ کوٹ میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کا ماتمی جلوس برآمد ہوا ۔ میرپور ماتھیلو میں بھی شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس برآمد ہوا۔ ماتمی جلوس امام بارگاہ حسینہ پہنچ کر اختتام پذیر ھوگا ، جلوس کے راستے میں سبیل و لنگر نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ملک بھر کی طرح گھوٹکی میں بھی شہداء کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ، ضلع بھر میں 15 ماتمی جلوس نکالے گئے اور 15 مجالس برپا کی گئیں۔ چہلم کا مرکزی ماتمی جلوس پڑ باقر علی شاہ سے برآمد ہوا  مختلف علاقوں سے آنے والے عزاداروں کے پیدل قافلے اس جلوس میں شامل ہو گئے  جلوس میں شرکاء نے کربلا کے شہداء کے یاد میں سینا کوبی کی ، زاکرین نے شہداء کربلا کی لازوال اورعظیم قربانیوں پر روشنی ڈالی۔

 

install suchtv android app on google app store