چہلم امام حسینؑ: کربلا میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی حاضری

روضہ امام حسین علیہ السلام کربلا عراق فائل فوٹو روضہ امام حسین علیہ السلام کربلا عراق

نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر کربلا میں 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد زائرین نے روضہ امام عالی مقام پر حاضری دی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ اس سال کثیر تعداد میں زائرین نے نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کے چہلم کے موقع پر روضہ امام عالی مقام پر حاضری دی۔

عراقی حکام نے بتایا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار 40 لاکھ ایرانی زائرین چہلمِ امام حسینؑ میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: چہلم امام حسینؑ: ملک بھر میں مجالس و جلوس عزا کا سلسلہ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

دوسری جانب عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی کے مطابق1 لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کربلا میں کیمپ لگایا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store