ملک بھر میں چہلم امام حسینؑ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

جلوس فائل فوٹو جلوس

ملک بھر میں چہلم امام حسینؑ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

حضرت امام حسینؑ کے چہلم پر ملک بھر میں سکیورٹی کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔

وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی حکومت کی منظوری سے فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی خدمات کی منظوری دی،سکیورٹی صورتحال مانیٹر کرنے کیلئے وزارت داخلہ میں سینٹرل کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کاکہناہے کہ چہلم کے موقع پر پاک فوج، سول حکومت کی مدد کیلئے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی، پاک فوج کے جوان پہلے ہی سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے کاموں پر مامور ہیں، چہلم کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام فورسز کا استعمال کیا جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سینٹرل کنٹرول روم سے جلوسوں اور سکیورٹی کے معاملات کو مانیٹر کیا جائے گا، جلوس، راستوں اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store