کراچی: چہلم امام حسین علیه السلام کے مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری

کراچی: چہلم امام حسین علیه السلام کے مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری فائل فوٹو

کراچی میں ہفتے کو چہلم حضرت امام حسین امام حسین علیه السلام کے مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ناظم آباد سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آنے والے ٹریفک لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ اور گارڈن کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

جو ٹریفک لیاقت آباد سے ایم اے جناح روڈ کی جانب آتا ہے اس کو تین ہٹی چوک سے مارٹن روڈ اور جیل چورنگی کی جانب موڑا جائے گا۔

اسٹیڈیم روڈ سے ایم اے جناح روڈ کی جانب آنے والے ٹریفک کو نیو ایم اے جناح روڈ جانے کی اجازت ہوگی۔

ہر چھوٹی یا بڑی ٹریفک کو گرومندر چوک سے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ہفتہ 17 ستمبر کو چہلم حضرت امام حسینامام حسین علیه السلام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہو کر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

install suchtv android app on google app store