کورونا وائرس کیخلاف جنگ، قطر نے پاکستان کو حفاظتی سامان عطیہ کردیا، جانیے تفصیلات

 شہریار آفریدی اور  قطری سفیر شیخ سعود فائل فوٹو شہریار آفریدی اور قطری سفیر شیخ سعود

کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں قطر نے پاکستان کو حفاظتی سامان عطیہ کردیا، سامان میں این 95 ماسک، ادویات، پلس آکسیمٹرز اور دیگر طبی اشیا شامل ہیں۔

قطر نے پاکستان کو افغان مہاجرین کیلئے کوروناوائرس کا حفاظتی سامان کا عطیہ کردیا، قطری سفارتخانےمیں امدادی سامان حوالگی کی تقریب ہوئی، تقریب میں شہریار آفریدی، قطری سفیر شیخ سعود نے شرکت کی۔

قطر کے سفیر شیخ سعود نے امدادی سامان شہریار آفریدی کے حوالے کیا ، سامان میں این 95 ماسک، ادویات، پلس آکسیمٹرز، دیگرطبی اشیا شامل ہیں۔

تقریب سے خطاب میں چئیرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی نے کہا امداد سے افغان مہاجرین کوکوروناکیخلاف جنگ میں مدد ملے گی،وزیراعظم کے ویژن پرعملدرآمد سے کورونا کیخلاف کامیابی ملی۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ پاک قطر دوستانہ تعلقات ہر گزرتے دن مستحکم ہو رہے ہیں، پاکستانی قوم امداد فراہمی پر امیر قطر، عوام کی مشکور ہے، امید ہےقطری سفیر تعلقات کے فروغ میں پل کا کردار ادا کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت میں جبر سےاقلیتوں کو ہندو بنایا جا رہا ہے، مودی سرکار اقلیتوں کو ہندو بنانے کیلئے بربریت کا نشانہ بنارہی ہے اور منظم منصوبے کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے۔

چئیرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا کہنا تھا کہ نہتےکشمیریوں کاماورائےعدالت قتل عام جاری ہے، ہندوتواحکمرانوں سےمسلمانوں سمیت کوئی اقلیت محفوظ نہیں، حریت قائدین گزشتہ کئی برسوں سے غیر قانونی قیدونظربندہیں ، بھارتی فورسز کشمیری خواتین کی عصمت دری میں ملوث ہیں۔

قطری سفیر شیخ سعود نے کہا کہ قطر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، مستقبل میں پاک قطر تعلقات میں گرمجوشی آئے گی۔

install suchtv android app on google app store