پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1022 ہوگئی، 21 افراد صحتیاب

کورونا وائرس کے اعداد و شمار فائل فوٹو کورونا وائرس کے اعداد و شمار

ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار بائیس ہوگئی ہے جب کہ 21 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار  بائیس ہوگئی ہے۔ سندھ میں 413، پنجاب میں 310، بلوچستان میں 117، گلگت بلتستان میں 81، خیبر پختونخوا میں 80 جب کہ اسلام آباد میں 21 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض ہے۔

سندھ 

تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد آج 413 ہو گئی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ 10مریض صحت یاب ہوگئے۔

مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ 10مریض صحت یاب ہوگئے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ سندھ میں کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

پنجاب

سرکاری پورٹل اعداد و شمار  کے مطابق  پنجابب میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 310 ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ اراکین کا ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈز میں دینے کا اعلان

واضح رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ اراکین کا ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈز میں دینے کا اعلان تھا۔ 

 بلوچستان

بلوچستان میں آج کورونا وائرس کے مزید 5 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 117 ہوگئی ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق وائرس کی تصدیق تفتان قرنطینہ سینٹر میں مقیم 5 افراد میں ہوئی ہے۔

بلوچستان میں منگل کے روز کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا۔

خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں  آج کورونا وائرس کے مزید  کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 80 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان

سرکاری پورٹل میں گلگت بلتستان میں بدھ کے روز کورونا کا ایک کیس رپورٹ ہوا جس کے بعد علاقے میں مجموعی تعداد 81 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان کے ترجمان کی جانب سے کورونا کے کیس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق ضلع نگر میں 34، اسکردو میں 16، گلگت اور شِگر میں 13، 13، کھرمنگ میں 3 اور استور میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

فیض اللہ فراق نے مزید بتایا کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 4 مریض صحتیابی کے بعد گھر منتقل ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 4 مریض صحتیاب ہوگئے، ترجمان گلگت بلتستان حکومت کی تصدیق

خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ خود بھی اسی مہلک وبا سے انتقال کرچکے ہیں۔

 اسلام آباد

سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بدھ کے روز ایک کیس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد شہر میں مجموعی کیسز کی تعداد 21 بتائی گئی ہے۔

آزاد کشممیر 

وادی کشمیر میں اب تک وہی ایک کیس ہے اور اب تک پاکستان میں سب سے محفوظ علاقہ ہے ۔

 اموات 

ملک بھر میں اب تک 8 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 ڈیرہ غازی خان میں قرنطینہ میں رکھے گئے 800افراد میں سے 600 کے ٹیسٹ کلیئر

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں قرنطینہ میں رکھے گئے 800افراد میں سے 600 کے ٹیسٹ کلیئر ہو گئے ہیں اور انہیں گھر روانہ کردیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج کابینہ کی کمیٹی کی ملاقات میں محکمہ صحت کو ہدایات دی ہیں کہ ہماری لیبارٹری کی سہولیات کو بہتر بنایا جائے اور کٹس سمیت تمام ضروری حفاظتی آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

عثمان بزدار نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان میں جن 800افراد کو قرنطینیہ میں رکھا گیا تھا، ان میں سے 600 کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور ہماری انتظامیہ انہیں گھر واپس پہنچا کر آئے گی۔

چین سے طبی سامان لیکر طیارہ  کراچی پہنچ گیا

ای کامرس کمپنی علی بابا کے ریٹائر چیئرمین جیک ما کی جانب سے کورونا وائرس سےمتعلق ضروری طبی سامان کی فراہمی کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

جیک ما فاؤنڈیشن اور علی بابا فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے طبی سامان فراہم کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دونوں فاؤنڈیشن نمائندہ منیجنگ ڈائریکٹر دراز احسان سے عطیہ کردہ سامان وصول کیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ملک بھر میں سامان کی ترسیل اور تقسیم کرے گی۔

اس موقع پر کراچی میں چین کے قونصل جنرل مسٹر لی بیجیان اور کراچی میں چین کے نائب قونصل جناب ژانگ ہاؤ بھی موجود تھے۔

install suchtv android app on google app store