دھنیا ایک خوشبودار اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور جڑی بوٹی ہے جو نہ صرف کھانوں کے ذائقے میں اضافہ کرتی ہے بلکہ صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد رکھتی ہے۔
بہت سے لوگ دھنیا کو سوپ، چٹنی، اور سبز چائی بنانے کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں، دھنیا خون میں شکر کم کرنے، جسمانی انفیکشن سے لڑنے، اور دل، دماغ، جلد اور ہاضمے کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
دھنیا کے 7 حیران کن صحت کے فوائد
1۔ بلڈ شوگر کم کرنے میں مدد
دھنیا کے بیج، عرق یا تیل خون میں شکر کی سطح کم کرنے میں مددگار ہو سکتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق دھنیا کچھ انزائمز کو متحرک کرتا ہے جو خون سے شوگر کو نکالنے میں مدد دیتے ہیں، اس لیے یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
2۔ مضبوط مدافعتی نظام
دھنیا میں اینٹی آکسیڈنٹس کی بھرپور مقدار موجود ہے جو آزاد ریڈیکلز کے نقصان سے خلیات کی حفاظت کرتے ہیں۔ یہ سوزش کو کم کرتے ہیں اور مدافعتی نظام کو تقویت دیتے ہیں۔
3۔ بہتر دل کی صحت
دھنیا بلڈ پریشر کم کرنے اور خراب کولیسٹرول کم کر کے اچھے کولیسٹرول بڑھانے میں مددگار ہے، جس سے دل کی بیماریوں کے خطرات کم ہو سکتے ہیں۔
4۔ دماغی صحت کی حفاظت
دھنیا کے اینٹی آکسیڈنٹس دماغی سوزش کو کم کرنے، یادداشت بہتر بنانے اور اضطراب کے اثرات کو کم کرنے میں مددگار ہو سکتے ہیں، حالانکہ انسانی تحقیقات ابھی محدود ہیں۔
5۔ ہاضمہ اور معدے کی صحت میں فائدہ
دھنیا کے بیج یا عرق معدے کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں، قبض، معدے کی سوجن اور دیگر ہاضمے کے مسائل کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
6۔ انفیکشن سے لڑنے میں مدد
دھنیا میں اینٹی مائکروبیل خصوصیات ہیں جو کچھ بیکٹیریا اور فوڈ بون انفیکشنز سے لڑنے میں مددگار ہیں، جیسے سالمونیلا وغیرہ۔
7۔ جلد کی حفاظت
دھنیا جلد کے لیے بھی فائدہ مند ہے، چھوٹے خارش، ڈرماٹائٹس اور جلد کی عمر رسیدگی کے اثرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔