دوپہر کے وقت کھانا کس وقت کھانا چاہیئے؟ ماہرین سے جانیے

آپ دن بھر توانائی کو مستحکم رکھنا چاہتے ہیں تو یہ ضروری ہے کہ دوپہر کا کھانا مناسب وقت پر کھایا جائے فائل فوٹو آپ دن بھر توانائی کو مستحکم رکھنا چاہتے ہیں تو یہ ضروری ہے کہ دوپہر کا کھانا مناسب وقت پر کھایا جائے

اگر آپ دن بھر توانائی کو مستحکم رکھنا چاہتے ہیں تو یہ ضروری ہے کہ دوپہر کا کھانا مناسب وقت پر کھایا جائے۔ درحقیقت، دوپہر کے کھانے کا مثالی وقت کوئی مقررہ گھنٹہ نہیں بلکہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ نے ناشتہ کب کیا ہے۔

جی ہاں، ناشتے کے وقت کو مدنظر رکھ کر دوپہر کے کھانے کا وقت طے کیا جا سکتا ہے۔

دوپہر کا کھانا ناشتے کے 4 سے 5 گھنٹے بعد کھانا سب سے بہتر سمجھا جاتا ہے۔

مثال کے طور پر، اگر آپ ناشتہ صبح 7 بجے کرتے ہیں تو دوپہر 12 بجے کھانا بہترین وقت ہے۔ اگر ناشتہ دیر سے کیا جائے تو دوپہر کے کھانے کا وقت بھی 4 سے 5 گھنٹے کے وقفے کے بعد ہونا چاہیے۔

اس طرح کھانے سے جسم میں گلوکوز کے میٹابولزم کا قدرتی عمل برقرار رہتا ہے۔

دوپہر کا کھانا وقت پر کھانے سے توانائی کی کمی کی علامات جیسے سستی، غنودگی یا دماغی دھند سے بچا جا سکتا ہے۔

کھانے کے وقت سے جسم کی اندرونی گھڑی متوازن رہتی ہے، جس سے دن بھر توانائی کی سطح برقرار رہتی ہے۔

اس کے برعکس، ناشتہ کرنے کے 3 گھنٹے کے اندر کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ جبکہ زیادہ دیر سے کھانے سے چڑچڑے پن، سردرد یا زیادہ کھانے کی شکایت ہو سکتی ہے۔

دوپہر کا کھانا دیر سے کھانے یا نہ کھانے کے نقصانات:

اگر دوپہر کا کھانا بہت دیر سے کھایا جائے یا چھوڑ دیا جائے تو جسم میں بلڈ گلوکوز کی سطح کم ہو جاتی ہے۔

بلڈ گلوکوز جسمانی توانائی اور ذہنی توجہ کے لیے ضروری ہے، اور اس کی کمی سے ذہنی چستی اور حوصلہ برقرار رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔

دیر سے کھانے کا مطلب یہ بھی ہے کہ رات کا کھانا بھی دیر سے کھایا جائے گا، اکثر سونے سے کچھ دیر قبل، جو جسمانی نظام اور ہاضمہ کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

کھانے کے اوقات اور جسمانی گھڑی

جسم کی اندرونی گھڑی کے افعال کو مدنظر رکھا جائے تو ہمارا جسم ناشتے کو زیادہ افادیت سے پراسیس کرتا ہے۔

مختلف افعال جیسے گلوکوز ریگولیشن، ہاضمہ اور میٹابولک سرگرمیاں صبح کے وقت عروج پر ہوتی ہیں۔

دن بھر کی سب سے زیادہ کیلوریز ناشتے میں جزوبدن بنانے سے جسمانی نظام کو دن بھر کے لیے توانائی مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

ناشتے کے 4 سے 5 گھنٹے بعد دوپہر کا کھانا کھانے سے جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

install suchtv android app on google app store