پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 4 مریض صحتیاب ہوگئے، ترجمان گلگت بلتستان حکومت کی تصدیق

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 4 مریض صحتیاب ہوگئے، ترجمان گلگت بلتستان حکوت کی تصدیق فائل فوٹو پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 4 مریض صحتیاب ہوگئے، ترجمان گلگت بلتستان حکوت کی تصدیق

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 4 مریض صحتیاب ہوگئے، جن میں 2مریضوں کا تعلق گلگت اور 2 کا تعلق اسکردو سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے تصدیق کی ہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 4 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں ، جن میں سے 2 مریضوں کا تعلق گلگت اور 2 کا تعلق اسکردو سے ہے۔

اس سے قبل گلگت سے تعلق رکھنےوالے2مریض پمز میں صحت یاب ہوئےتھے۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 892ہوگئی جبکہ وائرس سے اب تک 6مریض جاں بحق ہوچکے ہیں، خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 3افراد جاں بحق ہوئے،کراچی اور بلوچستان میں ایک ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ گلگت بلتستان میں کورونا کیخلاف کام کرنے والے ڈاکٹرجاں بحق ہوا۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ سندھ متاثر ہوا ہے،سندھ میں 399،پنجاب میں 249،بلوچستان میں 110،گلگت بلتستان میں 80،خیبرپختونخوا میں38،اسلام آباد میں 15اورآزادکشمیر میں کورونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا جبکہ ملک میں کوروناوائرس سےمتاثرہ6مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق سندھ میں 4 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جن میں سے 3 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے جب کہ ایک مریض انتقال کرچکا ہے۔

install suchtv android app on google app store