ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 878 اور 6 افراد جاں بحق ہو گئے

ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 878 اور 6 افراد جاں بحق ہو گئے فائل فوٹو ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 878 اور 6 افراد جاں بحق ہو گئے

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں کورونا وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی ہے جبکہ مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 873 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد پاکستان بھر میں فوج تعینات کردی گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں فوج کو تعینات کرنے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا تھا جس کی منظوری اب وزارت داخلہ نے دے دی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں بھی فوج تعینات ہوگی اور فوج کی خدمات آئین کے آرٹیکل 131 اے کے تحت طلب کی گئی ہیں۔ 

ملک میں کورونا وائرس کی آج کی صورتحال

نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 878 تک جا پہنچی ہے جبکہ مہلک وائرس سے اب تک 6 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں جن میں سے 4 کا تعلق سندھ اور 2 کا اسلام آباد سے ہے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کے بعد ملک میں انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا میں 3، سندھ اور گلگت بلتستان میں ایک، ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔

پنجاب

پنجاب میں آج مزید 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 249 ہوگئی ہے۔

عثمان بزدار کےمطابق ڈی جی خان 177، لاہور 52، گجرات 4، گوجرانوالہ 4، جہلم 3، راولپنڈی 2، ملتان 2 اور سرگودھا میں کورونا وائرس کا ایک مریض ہے۔

سندھ

سندھ میں آج مزید 42 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں اب تک کُل کیسز کی تعداد 394 ہوگئی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق کراچی میں 3 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کراچی میں متاثرہ افراد کی تعداد 132 تک جاپہنچی ہے جب کہ ایک مریض کا تعلق حیدرآباد اور ایک کا دادو سے ہے۔

تفتان سے سکھر آنے والے زائرین میں مزید 39 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 260 ہوگئی ہے۔

ترجمان کے مطابق سندھ میں 4 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جن میں سے 3 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے جب کہ ایک مریض انتقال کرچکا ہے۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں آج مزید 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے بھر میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 38 ہوگئی ہے۔

صوبائی وزارت صحت کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں 16، پشاور میں 10، مردان میں 6، مانسہرہ میں 3، بونیر، چارسدہ اور کرک میں ایک، ایک مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

صوبے میں مہلک وائرس اب تک 3 افراد کی جان لے چکا ہے جبکہ دیگر 35 متاثرہ افراد تاحال زیرعلاج ہیں۔

بلوچستان میں پہلی ہلاکت کی تصدیق

بلوچستان میں کورونا وائرس کے باعث پہلی ہلاکت ہوئی ہے جہاں کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیرعلاج 66 سالہ مریض انتقال کرگیا ہے۔

صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد110 ہوگئی۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 71 ہے جبکہ وہاں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی خود اسی مہلک وبا سے انتقال کرچکے ہیں۔

اسلام آباد

سرکاری پورٹل پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیر کے روز مزید 4 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی اور مجموعی تعداد 15 بتائی گئی ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کا اب تک ایک ہی کیس رپورٹ ہوا ہےجب کہ ریاست میں حکومت نے شہریوں سے احتیاط کرنے کی اپیل کی ہے۔

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے احکامات کے بعد گزشتہ رات 12 بجے سے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کے نفاذ پر عملدرآمد ہوگیا ہے۔

کراچی سمیت صوبے بھر میں عوام کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے جب کہ گھر کا سامان لینے کے لیے جانے والے شخص کو شناختی کارڈ ساتھ رکھنا ہوگا، مریض کو اسپتال لے جانے کی صورت میں گاڑی میں صرف 3 افراد سوار ہوں گے جب کہ کسی کام سے جانے کی صورت میں ٹھوس جواز بتانا ہوگا اور گاڑی میں 2 افراد کو جانے کی اجازت ہوگی۔

لازمی سروسز والے افراد، میڈیا نمائندگان، ہاکرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

سندھ میں شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے اور دیگر مارکیٹس پہلی ہی بند ہیں تاہم اب دیگر دفاتر بھی بند ہوں گے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے پھیلاؤ میں رکاوٹ، صوبہ سندھ میں 15 دن کے لئے لاک ڈاؤن کا آغاز

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ چوتھا مریض صحت یاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ چوتھا مریض صحت یاب ہوگیا۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ چوتھا مریض صحت یاب ہوگیا۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ متاثرہ شخص کے 2 ٹیسٹ کیےگئے، دونوں بار منفی آئے، صحت یاب ہونے والا شخص گھر میں آئیسولیشن میں تھا،الحمداللہ، چوتھے مریض کا صحت یاب ہونا ہمارے لیے امیدکی کرن ہے۔

 ڈاکٹر اسامہ شہید 

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے ہراول دستے میں شامل ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید ہوگئے۔

گلگت بلتستان میں داخل ہونے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی اسکریننگ کے دوران ڈاکٹر اسامہ ریاض خود بھی اسی مہلک وائرس سے متاثر ہوگئے تھے۔

ڈاکٹر اسامہ مقامی اسپتال میں 2 دن تک تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد آج خالق حقیقی سے جاملے۔

محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان نے بھی تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔

 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں 14 دن کے لیے جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بتاتے ہوئے کہا کہ اب تک 246 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو کورونا وائرس سے بچانے اور حفاظتی اقدامات کے پیش نظر 21 مارچ کو پنجاب میں 2 روز کے لیے شاپنگ مالز، مارکیٹ اور بازار بند کیے گئے تھے، جس کی مدت کل صبح 9 بجے مکمل ہوجائے گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی مہم میں میری اپیل پر جس طرح عوام نے تعاون کیا اس پر صوبے کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں اس حوالے سے تصدیق کردی ہے۔

کورونا وائرس کے خطرات، ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

کورونا وائرس کے خطرات کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں فوج کو طلب کر لیا گیا۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے لیے ملک بھر میں فوج کو طلب کر لیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

آرٹیکل245 کے تحت اسلام آباد میں فوج کو طلب کیا گیا ہے، فوج کی تعیناتی ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کی گئی ہے۔

 

 

 

install suchtv android app on google app store