پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید کیسز کی تصدیق، مجموعی تعداد 184 ہوگئی

سندھ میں کورونا وائرس کے76 کیسز،ملک میں مجموعی تعداد 94 ہوگئی فائل فوٹو سندھ میں کورونا وائرس کے76 کیسز،ملک میں مجموعی تعداد 94 ہوگئی

خیبرپختونخوا اور سندھ میں نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک سو چوراسی ہوگئی۔

خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے تصدیق کی ہے کہ تفتان سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والے 19 زائرین میں سے 15 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ متاثرین کو ڈی آئی خان میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 115 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 150 ہوگئی۔ نئے رپورٹ ہونے والے کیسز میں 4 کیس کراچی میں اور 58 کیس سکھر میں سامنے آئے۔ نئے کیسز کے بعد سکھر میں تعداد 119، کراچی میں 30 ہوگئی جب کہ ایک کیس حیدرآباد میں رپورٹ ہوا ہے

سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 150 ہوگئی جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی تعداد 183 ہوگئی۔

تفتان سے سکھر آنے والے اب تک 119 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 30 کیسز کراچی اور ایک کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔

کورونا وائرس خیبر پختونخوا بھی پہنچ گیا

خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے تصدیق کی ہے کہ خیبر پختونخوا میں 15 کورونا سامنے آئے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ 19 افراد ایک ہفتہ قبل تفتان سے ڈیرہ اسماعیل خان پہنچے تھے جن میں سے 15 کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ‘پاکستان میں کل تک 53 کیسز تھے اور پچھلے 24 گھنٹوں میں 33 کیسز آئے ہیں اوراس وقت مصدقہ کیسز کی تعداد 94 ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘تفتان سے جو زائرین واپس لوٹے ان کو کچھ عرصے وہاں رکھنے کے بعد کوشش کی کہ 14 روز کا قرنطینہ مکمل ہوا اور مخصوص اقدامات کرتے ہوئے متعلقہ صوبوں کو بھیجا اور انہوں نے وصول کی اور صوبوں نے مناسب سمجھا جو حکمت کا فیصلہ تھا کہ ان کو وصول کرنے کے بعد فوری طور پر گھر نہیں بھیجین گے اور دوبارہ قرنطینہ میں رکھیں گے اور ٹیسٹ بھی کریں گے تاکہ اعتماد ہو کہ متاثرہ افراد نہ ہو’۔

سندھ میں کورونا وائرس کے ہر کیس پر فوری آگاہ کریں گے: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کورونا وائرس کا مسئلہ کافی سنگین ہے، یہ وائرس گزشتہ ماہ چین میں سامنے آیا اور انہوں نے اس کا مقابلہ کیا جس کے بعد ہمارے یہاں چین سے آنے والی پروازیں معطل کردی گئی تھیں جو ایک اچھا فیصلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ چین سے آنے والے 34 افراد کو ٹیسٹ کیا گیا تھا جو سب منفی تھے اور اب تک ہمارے پاس چین سے آنے والا کوئی کیس نہیں لیکن 26 فروری کی شام کو ہمیں پتہ چلا کہ کراچی میں ایک شخص میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 26 کو ہی وفاقی سطح پر بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے ملک میں 2 کیسز ہیں۔

موجودہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم 393 یا 394 افراد کا ٹیسٹ کرچکے ہیں، ان میں سے زیادہ تر ٹیسٹ کراچی میں کیے ہیں جبکہ کچھ ٹیسٹ کے لیے لاڑکانہ، حیدرآباد، خیرپور سے نمونے لے کر ٹیسٹ کراچی میں کیے ہیں، یہ وہ ٹیسٹ ہیں جو تفتان سے آنے والوں کے ٹیسٹ سے پہلے کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان 393 ٹیسٹ میں سے 27 مثبت ہیں جبکہ 2 افراد صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں اور 25 مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ کچھ گھروں میں بھی آئیسولیشن میں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعظم ہاؤس میں مولانا طارق جمیل سے ملاقات کے دوران ملک میں پھیلنے والی عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مولانا طارق جمیل سے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی گئی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کی کورونا کے باعث مذہبی امور محدود کرنے کے لیے مولانا طارق جمیل سے کردار ادا کرنے کی بھی درخواست کی گئی۔

جس پر مولانا طارق جمیل نے وزیر اعظم عمران خان کو یقین دلایا کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دیگر علما کرام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

سپریم کورٹ کے تمام ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری سے استثنی

کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق سپریم کورٹ کے تمام ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری سے استثنی دے دیا گیا ہے اور تمام ملازمین کو ماسک پہننے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

چین یا دیگر متاثرہ ممالک سے سفر کرنے والے ملازمین کو فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور سپریم کورٹ نےصفائی عملے کو سپریم کورٹ کی عمارت کو جراثیم سے پاک کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

سر کلر کے مطابق ججز کو پیپر ورک دینے والے ملازمین کو پہلے ہاتھ صاف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب 

سندھ حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ تفتان سے سکھر آنے والے اب تک 50 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 25 کیسز کراچی اور ایک کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 76 ہوگئی ہے اور 2 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ 74 افراد کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام سے احتیاط کی پرزور درخواست ہے، شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، آپ کی حکومت کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے، ہمیں خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نےکہا کہ کورونا وائرس کا ابھی تک کوئی علاج سامنے نہیں آیا، یہ ایک صوبے یا ایک شہر کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ سب کو مل کر کام کرنا چاہیے، ہم بار بار تفتان بارڈر پر اقدامات کا کہہ رہے تھے۔

میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان

صوبائی وزیر تعلیم نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

سعید غنی نے بتایا کہ یکم جون سے 15 جون تک نویں دسویں کے علاوہ تمام کلاسوں کے امتحانات ہوں گے اور 15 جون کے بعد نئی کلاسیں شروع ہوں گی جب کہ 15 جون سے نویں اور دسویں کے امتحانات ہوں گے، یہ امتحانات 15 دن تک چلیں گے، امتحانات کے بعد 15 اگست 2020 کو دسویں جماعت کا نتیجہ جاری کیا جائے گا جس کے لیے بورڈ سے درخواست کی ہے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ 6 جولائی سے انٹر کے امتحانات ہوں گے، میٹرک اور انٹر کے امتحانات دوپہر کی شفٹ میں ہوں گے، بارہویں جماعت کے نتائج 15 ستمبر کو جاری ہوں گے، کالج میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کا تعلیمی سال یکم اگست 2020 سے شروع ہوگا۔ 

مزید پڑھیں: کورونا وائرس، وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس جاری

 پاکستان میں تعداد 94 ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور تعداد 94 تک جا پہنچی ہے۔

سندھ سے 76، بلوچستان میں 10، اسلام آباد میں 4، گلگت بلتستان میں 3 اور لاہور میں کورونا کا ایک مریض ہے۔

ملک بھر میں 5 اپریل تک تعلیمی ادارے بند

گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحد کو 14 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور مدارس بھی 5 اپریل تک بند رہیں گے۔

پنجاب میں مزارات بند

پنجاب میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد حفاظتی انتظامات کے پیش نظر صوبے بھر میں مزارات کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پنجاب میں گزشتہ روز کورونا وائرس کا کیس سامنے آیا جہاں 4 روز قبل دبئی سے لاہور آنے والے ایک مسافر نے شبہ ہونے پر ٹیسٹ کرایا اور نجی لیبارٹری نے مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق کی۔

چین سے دنیا میں پھیلنے والا ’کورونا وائرس‘ اصل میں ہے کیا؟

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق کورونا وائرسز ایک سے زائد وائرس کا خاندان ہے جس کی وجہ سے عام سردی سے لے کر زیادہ سنگین نوعیت کی بیماریوں، جیسے مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم (مرس) اور سیویئر ایکیوٹ ریسپائریٹری سنڈروم (سارس) جیسے امراض کی وجہ بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس نے اٹلی میں تباہی مچا دی، ایک ہی دن میں 368 ہلاکتیں

کورونا وائرس سے بچنے کیلیے یہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں

یہ وائرس عام طور پر جانوروں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر سارس کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ یہ بلیوں کی ایک خاص نسل Civet Cats جسے اردو میں مشک بلاؤ اور گربہ زباد وغیرہ کے نام سے جانا جاتا ہے، اس سے انسانوں میں منتقل ہوا جبکہ مرس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک خاص نسل کے اونٹ سے انسانوں میں منتقل ہوا۔

اس کی علامات کیا ہیں؟

ڈبلیو ایچ او کے مطابق کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں۔

اس وائرس کی شدید نوعیت کے باعث گردے فیل ہوسکتے ہیں، نمونیا اور یہاں تک کے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

ماہرین صحت کی ہدایات

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری انفلوئنزا یا فلو جیسی ہی ہے اور اس سے ابھی تک اموات کافی حد تک کم ہیں۔

ماہرین کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کے مطابق لوگوں کو بار بار صابن سے ہاتھ دھونے چاہئیں اور ماسک کا استعمال کرنا چاہیئے اور بیماری کی صورت میں ڈاکٹر کے مشورے سے ادویات استعمال کرنی چاہیئے۔

سندھ ہائیکورٹ نے کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی اسکریننگ کا حکم دیا ہے ۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ سندھ کی جیلوں اور لاک اپ میں قیدیوں کی مکمل اسکریننگ کرائی جائے ۔ عدالت نے کہا کہ سندھ کی جیلوں میں ویسے بھی تعداد سے زیادہ قیدیوں کو رکھا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں سندھ ہائیکورٹ نے قیدیوں سے متعلق بڑا حکم جاری کردیا

 

کورونا وائرس: بیماری کے خوف میں قرنطینہ یا تنہائی میں رہنا کیسا ہوتا ہے؟

اخباروں کی سرخیوں سے لے کر ٹی وی چینلوں اور ریڈیو کے اشتہاروں پر کوویڈ ۔19 کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر اور تجاویز پیش کی جا رہی ہے۔ ان میں سے ایک طریقہ قرنطینہ ہے۔

کورونا وائرس: بیماری کے خوف میں قرنطینہ یا تنہائی میں رہنا کیسا ہوتا ہے؟

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے، اس عالمی وبا سے سب کو مل کر نمٹنا ہے۔

وزیراعظم کی سربراہی میں نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے ایسے فیصلے نہ کریں، جن سے خوف پیدا ہو۔

کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، وزیراعظم

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام نے ملاقات کی ہے، علماء کرام نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں مساجد بند نہیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں مساجد بند نہ کرنے کا اعلان کیوں کیا؟ جانیے اس خبر میں

 

install suchtv android app on google app store