سندھ ہائیکورٹ نے قیدیوں سے متعلق بڑا حکم جاری کردیا

سندھ ہائیکورٹ فائل فوٹو سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی اسکریننگ کا حکم دیا ہے ۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ سندھ کی جیلوں اور لاک اپ میں قیدیوں کی مکمل اسکریننگ کرائی جائے ۔ عدالت نے کہا کہ سندھ کی جیلوں میں ویسے بھی تعداد سے زیادہ قیدیوں کو رکھا ہوا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ جیل کے ڈاکٹرز کو محتاط رہنے کی ہدایت کی جائے، تمام قیدیوں کی اسکریننگ ایک ہفتے میں مکمل کی جائے۔

عدالت نے کہا کہ تمام ضروری اقدامات کے بعد رپورٹ ایم آئی ٹی کے پاس جمع کرائی جائےاور چیف سیکریٹری سندھ ہر جیل میں ریپڈ رسپانس فورس تعینات کریں۔

کورونا وائرس کے سندھ میں87 کیسز، ملک میں مجموعی تعداد 105 ہوگئی

install suchtv android app on google app store