پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھل گئے ہیں۔ورلڈ اکنامک فورم کے بزنس راؤنڈ ٹیبل میں نیسلے نے پاکستان میں ساٹھ ملین امریکی ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ڈیووس میں اس اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جہاں عالمی سطح کی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو اور سینئر قیادت نے پاکستان میں اصلاحات، سرمایہ کاری کے مواقع اور طویل مدتی ترقی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
نیسلے پاکستان میں اپنی سرگرمیوں میں توسیع کرے گا اور اسے علاقائی پیداوار اور برآمدی مرکز کے طور پر استعمال کرے گا، جہاں سے 26 ممالک کو مصنوعات برآمد کی جائیں گی۔
مسٹر ریمی ایجل نے پاکستان کی معاشی سمت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ برسوں میں نیسلے کے کاروبار میں نمایاں ترقی متوقع ہے، جبکہ حکومت پاکستان نجی شعبے کے ساتھ مسلسل روابط اور پالیسی میں تسلسل کے ذریعے طویل مدتی سرمایہ کاری کو فروغ دے رہی ہے۔
یہ سرمایہ کاری پاکستان کی معیشت کی دستاویزی شکل، ماحولیاتی پائیداری، اور غذائی و ویلیو ایڈڈ فوڈ سیکٹر میں مواقع کو