کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے، اس عالمی وبا سے سب کو مل کر نمٹنا ہے۔

وزیراعظم کی سربراہی میں نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے ایسے فیصلے نہ کریں، جن سے خوف پیدا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو کورونا وائرس کے مسئلے کی سنجیدگی کا مکمل ادراک ہے، جس سے نمٹنے کے ضمن میں حکومتی سطح پر ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ تمام صوبے مل کر کورونا وائرس کے حوالے سے کردار ادا کررہے ہیں، ہم صوبوں کی ضروریات پوری کریں گے۔

وزیراعظم نے وائرس سے متعلق عوام میں روزانہ کی بنیاد پر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کردی اور کہا کہ جلد ہی قوم سے خطاب بھی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مسئلے کی سنجیدگی کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے، وائرس کی روک تھام سے متعلق عوامی سطح پر شعور کو اُجاگر کیا جائے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی قوم نے ہر مشکل کا مقابلہ خندہ پیشانی اور ثابت قدمی سے کیا ہے، رضاکارانہ طور پر حفاظتی تدابیر سے وائرس کا پھیلاؤ روکا جاسکتا ہے۔

کورونا وائرس کے سندھ میں87 کیسز، ملک میں مجموعی تعداد 105 ہوگئی

install suchtv android app on google app store