"نون لیگ والوں کی عقل گھاس کھانے گئی ہے" فواد چوہدری کو کیوں خاموشی توڑنا پڑی؟ تفصیلات آگئیں

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری فائل فوٹو وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کاکہنا ہے کہ حکومت نے شروع دن سے ہی محتاط پالیسی اپنائی اس لئے ہم اس کا کامیابی سے مقابلہ کررہے ہیں، دو کروڑ ماسک پاکستان میں بنتے ہی نہیں اسمگل کہاں سے ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے بیان میں فواد چودھری نے کہا ”حکومت کی کورونا وائرس پر پالیسی شروع دن سے انتہائی محتاط لیکن موثر رد عمل کی رہی ہے، اس پالیسی کے نتائج عالمی سطح پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت تمام اداروں نے تسلیم کئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم محدود وسائل کے باوجود اس کا کامیابی سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ 

فواد چودھری نے مزید کہاکہ خدا مدد کرے گا انشااللہ“ایک ٹویٹ کے جواب میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے جواب دیا الزام لگانے کیلئے عقل بھی چاہئے، پاکستان میں دو کروڑ ماسک کہاں سے بننے ہیں، ماسک چائنہ سے امپورٹ ہوتے تھے وہ بھی چند لاکھ، دو کروڑ ماسک پاکستان بناتا ہی نہیں تو اسمگل کیسے ہو گئے؟ نون لیگ والوں کی عقل گھاس کھانے گئی ہے۔ 

 

install suchtv android app on google app store