مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں نیم جمہوری ہیں۔ جبکہ مخالف کا سرقلم کرنے والا خود بھی سزا بھگتتا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مخالفانہ خیالات کو برداشت نہ کیا گیا تو سیاسی ماحول میں ہچکولے ہی کھاتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں شراکت ضروری ہے اور سیاسی جماعتوں کو اپنے اندر جمہوریت لانی چاہیے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ قیادت مخلص کارکنوں میں سے ہونی چاہیے۔ اور مخالف کا سر قلم کرنے والا خود بھی سزا بھگتتا ہے۔
انہوں نے سیاسی میدان میں صبر، تحمل اور برداشت کو ناگزیر قرار دیا اور کہا کہ زیادہ تر سیاسی جماعتیں نیم جمہوری ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ججز کی بحالی کے بعد حالات الٹے ہو گئے۔ اور کوئی بھی کسی کو کم نہیں کر سکتا۔ سیاسی جماعتوں کو بیٹھ کر میثاق جمہوریت تیار کرنا ہو گا۔ تاکہ ملک میں سیاسی استحکام اور شفافیت قائم ہو۔