اراضی منتقلی کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری(fawad chaudhry) کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے ہیں ۔
سماعت اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج خاور رشید نے کی ،طلبی کے باوجود بار بار عدم پیشی پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کیا۔
علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کیخلاف فراڈ سے متعلق کیس کی سماعت 22جنوری تک ملتوی کردی گئی ۔
سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کیخلاف اسلام آبادکے تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔