ن لیگ کے اعلیٰ سطحی وفد نے گڑھی خدا بخش میں پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کی جس دوران صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے اہم امور پر گفتگو ہوئی جبکہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں گڑھی بخش پہنچنے والے حکومتی وفد نے صدر مملکت آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے اہم قومی اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے مرکزی رہنما بھی شریک تھے۔
