وزیراعظم عمران کی زیرِصدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس، اہم تبدیلی کے امکانات روشن

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں جبکہ چیف الیکشن کمشنر کے نام کا حتمی فیصلہ بھی سامنے آسکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے قانون سازی اور چیف الیکشن کمشنر کے نام پر بھی مشاورت ہوگی۔

کابینہ اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پرغور ہوگا اور کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور کابینہ کمیٹی برائے سرمایہ کاری کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

آزاد جموں و کشمیر کے مالی سال20-2019 کے پراپرٹی بجٹ کی منظوری، پاکستان اکادمی ادبیات کے چیئرمین کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

کابینہ کو مسابقتی کمیشن سے متعلق اور یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن سے متعلق تفصیلی بریف کیا جائے گا، وفاقی دارالحکومت میں کمسن بچوں کی عدالتوں کے قیام کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

کابینہ اجلاس میں خواتین پراپرٹی حقوق آرڈیننس2019 کےنفاذ میں ترمیم کے معاملے پرغور ہوگا۔

یاد رہے گذشتہ کابینہ اجلاس ایجنڈے میں نیشنل ٹیرف اور قابل تجدید توانائی پالیسی سمیت 8 نکات کی منظوری دی گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store