وزیراعظم شہباز شریف نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں ترکمان صدر سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، خاص طور پر تجارت اور معیشت کے شعبوں میں۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ایران–اسرائیل جنگ کے دوران پاکستانی شہریوں کو ایران سے بحفاظت نکالنے میں ترکمانستان کی مدد پر صدر سے اظہارِ تشکر بھی کیا۔
شہباز شریف نے تجویز دی کہ ترکمانستان اپنی تجارت کے فروغ کے لیے کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
انہوں نے ترکمان صدر کو آئندہ سال پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دوبارہ پیش کی۔
ترکمان صدر نے وزیراعظم کی آمد اور امن و اعتماد کے بین الاقوامی فورم میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔
ترکمانستان کے صدر نےکہاکہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔