فیض حمید اورعمران خان ایک دوسرے کے پارٹنر ہیں، وزیر دفاع

فیض حمید اورعمران خان ایک دوسرے کے پارٹنر ہیں، وزیر دفاع فائل فوٹو فیض حمید اورعمران خان ایک دوسرے کے پارٹنر ہیں، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی ایک دوسرے کے پارٹنر رہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج میں پہلی بار اپنے ہی افسر کو سز ا سنائی گئی ہے، فیض حمید کے خلاف اور بھی الزامات ہیں جن پر کارروائی کی جائے گی، بانی پی ٹی آئی کا پراجیکٹ 10سے 12 سال پہلے شروع کیا گیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ نواز شریف کو سازش کے تحت نکالا گیا تھا، انہیں من گھڑت الزامات پر نکالا گیا، انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم تھے، دونوں نے مل کر سازش کے تحت ملک کو تباہ کیا، بانی پی ٹی آئی نے 4 سال تک ملک کے سا تھ کھلواڑ کیا۔

فیض حمید کی سربراہی میں بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لایا گیا، بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید ایک دوسرے کے پارٹنر رہے، وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے 4 سالہ دور کو فیض حمید نے تقویت د ی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صورت میں فیض حمید کو حکمرانی کو موقع ملا، بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں تمام مخالفین کو جیلوں میں ڈالا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 9 مئی جیسے واقعات کے پیچھے بھی فیض حمید کا مائنڈ تھا، بانی پی ٹی آئی کیلئے 9 مئی جیسا سانحہ برپا کیا گیا، آج بھی سازشی عناصر بانی پی ٹی آئی کو لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کاکڑا احتساب کیا جائے گا، جو اقتدار کیلئے ملک کو داؤ پر لگاتے ہیں ان کو نہیں چھوڑا جائے گا، اپیل کا حق فیض حمید کو ہے لیکن نواز شریف کو نہیں دیا گیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید کا گٹھ جوڑ قائم رہتا تو آج ملک تباہ ہو چکا ہوتا، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت طالبان کو بھتہ دیتی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مغربی سرحد پر جو ہو رہا ہے وہ بھارت کرا رہا ہے، فیلڈ مارشل کی قیادت میں جو عزت پاکستان کو ملی اس کی مثال نہیں ملتی، امریکا سمیت دنیا بھر میں پاک افواج کی پذیرائی ہوئی۔

install suchtv android app on google app store