وزیراعظم کی دورہ ترکمانستان کے دوران روسی، ترکیہ اور ایران کے صدور سے ملاقاتیں، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم کی دورہ ترکمانستان کے دوران روسی، ترکیہ اور ایران کے صدور سے ملاقاتیں، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق فائل فوٹو وزیراعظم کی دورہ ترکمانستان کے دوران روسی، ترکیہ اور ایران کے صدور سے ملاقاتیں، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ ترکمانستان کے دوران عالمی رہنماؤں کی توجہ پاکستان پر مرکوز رہی۔ اشک آباد میں ہونے والی ملاقاتوں میں وزیر اعظم نے روس، ترکیہ، ایران، تاجکستان اور کرغزستان کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اشک آباد میں یادگارِغیر جانبداری کا دورہ بھی کیا۔ ترکیہ، روس اور ازبکستان کے صدور کے ہمراہ پھول رکھے۔ یادگارغیرجانبداری ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی پالیسی کی علامت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور علاقائی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی اہم ملاقات کی، جس میں توانائی، پیٹرولیم اور معدنیات کے شعبوں میں ترکیہ کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی، دفاعی، اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا، جبکہ اسلام آباد-تہران-استنبول ریل نیٹ ورک کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

وزیراعظم نے غزہ کی صورتحال اور پاک افغان کشیدگی کم کرنے کی ترک کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سیکیورٹی خدشات دور کیے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ملاقات میں دونوں ممالک نے بیرونی جارحیت کے مقابل مشترکہ حمایت کو سراہا۔ دو طرفہ تجارت میں اضافے، سرحدی منڈیوں کے فروغ، سرحدی سلامتی اور بلوچستان ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے ذریعے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

 وزیراعظم نے افغان سرزمین سے دہشت گردی پر اپنے سنگین تحفظات بیان کرتے ہوئے افغانستان حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔

وزیراعظم نے تاجکستان اور کرغزستان کے صدور سے بھی غیر رسمی ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

اشک آباد میں غیر جانبداری کی یادگار پر روس، ترکیہ اور ازبکستان کے صدور کے ساتھ وزیراعظم نے پھول بھی رکھے، اور ترکمانستان کو کراچی اور گوادر بندرگاہوں کے استعمال کی پیشکش دوبارہ دہرائی۔

وزیراعظم شہبازشریف کا ترکمانستان میں عالمی امن اور سیکیورٹی فورم سے خطاب

وزیراعظم نے  کہا عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے دباؤ ڈالے۔ تنازعات کا پرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ عالمی امن وسلامتی کے فروغ کیلئے پاکستان اپنا بھرپورکردارادا کررہا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اشک آباد کے شاندار شہر میں ہونامیرے لیے باعث مسرت ہے، مہمان کواہل خانہ سےبڑھ کراحترام دینا ترکمانستان کی روایت ہے، ترکمانستان کواس کی مستقل غیرجانبداری کے 30سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتاہوں۔

قبل ازیں شہباز شریف نے ترکمانستان کے صدر سے ملاقات میں باہمی تعلقات، تجارتی اور اقتصادی روابط مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ زمینی اور سمندری راستوں سے روابط بڑھانے پر زور دیا ۔ وزیراعظم نے ترکمانستان کو کراچی اور گوادر بندرگاہ کو جنوبی ایشیا تک رسائی کیلئے استعمال کرنے کی پیشکش کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اشک آباد میں یادگارِغیر جانبداری کا دورہ بھی کیا۔ ترکیہ، روس اور ازبکستان کے صدور کے ہمراہ پھول رکھے۔ یادگارغیرجانبداری ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی پالیسی کی علامت ہے۔

install suchtv android app on google app store