جب غریب کی باری آتی ہے تو ہرحکومت کہتی ہے خزانہ خالی ہے: وزیر ریلوے

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد فائل فوٹو وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ خواہش ہے چین کے بعد روس اور ترکی کے ساتھ جوائنٹ وینچرکریں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہائی وے پرسارے پیسے لگا دیے گئے اورکسی ادارے پرتوجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کیوں کوچزاور لوکوموٹیو باہرسے منگوائیں، ہماری کوشش ہوگی سب کچھ یہاں تیار ہو، 8،9 ماہ میں 20 ٹرینیں چلائی ہیں اوران کے لیے کچھ درآمد نہیں کیا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ فریٹ کا ٹارگٹ ابھی پورا نہیں کرسکے، مسافرٹرینوں سے زیادہ کمایا ہے، ایک سال میں فریٹ ٹرینوں کو20 کردیں گے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ کل وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ 5 درجے تک ملازمین کی تنخواہیں بڑھا دیں، جب غریب کی باری آتی ہے تو ہرحکومت کہتی ہے خزانہ خالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کہتےہیں آرام حرام ہے اورکچھ لوگ کہتے ہیں کام حرام ہے، ہماری ایسے لوگوں کے خلاف جنگ جاری ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ آرمی چیف سے درخواست کی تھی ہمارے پاس فریٹ ٹرینیں نہیں، ان کا شکرگزارہوں انہوں نے ہماری درخواست منظورکرلی۔

شیخ رشید احمد کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ 15 سے 20 فریٹ ٹرینیں ٹریک پر لے آئیں گے۔

install suchtv android app on google app store