عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے سیاسی وارث کا اعلان کردیا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لاوارث آدمی ہوں، راشد شفیق کو اپنا بیٹا ڈیکلیئر کرتا ہوں۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میرا سیاسی فیصلہ ہی راشد شفیق کا سیاسی فیصلہ ہوگا، وہ میرے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ہم عظیم فوج کے ساتھ ہیں اور 9 مئی کے واقعات کی دونوں باپ بیٹا مذمت کرتے ہیں۔ شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ میں دونوں نشستوں سے قلم دوات پر انتخاب لڑوں گا اور راشد شفیق اس کا حصہ ہے۔
خیال رہے کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے آئندہ انتخابات دو نشستوں سے لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن پی ڈی ایم کے خلاف لڑوں گا، میں جیل بھی گیا توبھی دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گا۔