بھارت: زیر تعمیر ریلوے پل گرنے سے 17 افراد ہلاک

بھارت: زیر تعمیر ریلوے پل گرنے سے 17 افراد ہلاک فائل فوٹو بھارت: زیر تعمیر ریلوے پل گرنے سے 17 افراد ہلاک

بھارت کے شمالی مشرقی ریاست میزورام میں زیر تعمیر ریلوے پل گرنے سے 17 افراد ہلاک جبکہ متعدد ملبے تلے دب گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا اور اس وقت کئی کام کرنے والے افراد حادثے کی جگہ پر موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق ملبے سے 17 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ کچھ افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کی جگہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store