انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 واقعات کیس میں عومی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی 50 ہزار روپے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
راولپنڈی کی انسدادد ہشتگردی عدالت میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے واقعات کے کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
اسپیشل جج ملک اعجاز آصف نے درخواست پر سماعت کی۔ شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ شیخ رشید کا 9 مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں۔
وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شیخ رشید کیخلاف 9 مئی کے حوالے سے کوئی شواہد بھی نہیں ہیں، انہیں محض سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
دوران سماعت پر اسپیشل جج اعجاز آصف نے شیخ رشید سے مکالمہ کرتے ہوئے استفسار کیا کہ شیخ صاحب کیا آپ کی صحت ٹھیک ہے، آپ آج کمزور نظر آرہے ہیں۔ جس پر شیخ رشید نے کہا کہ چلے کے دوران میرا وزن 31 کلو کم ہوا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شیخ رشید کی عمر کا لحاظ رکھنا چاہئے۔ دوران سماعت شیخ رشید نے کہا کہ چلے کے دوران 31 کلو وزن کم ہوا۔
عدالت نے شیخ رشید کی تھانہ وارث خان مقدمے میں 50 ہزارروپے کے مچلکے کےعوض ضمانت منظور کرلی، جب کہ شیخ راشد شفیق کی بھی 8 اکتوبرتک عبوری ضمانت منظورکرلی گئی۔