وزیر اعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر کی ملاقات، علاقائی امور پر تفصیلی بات چیت

وزیر اعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر کی ملاقات فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر کی ملاقات

 تاجک صدر امام علی رحمان دوروزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ائیرپورٹ پر وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے تاجکستان کے صدر کا استقبال کیا، جس کے بعد تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پرگارڈ آف آنر دیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں تاجک صدر نے شہباز شریف سے ملاقات کی، وزیراعظم شہباز شریف نے تاجک صدر کا خیر مقدم کیا۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،باہمی دلچسپی کے معاملات اور علاقائی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کی ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی۔

تاجک صدرکے دورے کے دوران اہم ملاقاتیں اور دو طرفہ معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store