تاجکستان کے صدر کا دورہ پاکستان، متعدد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کا امکان

تاجکستان کے صدر امام علی رحمان اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف فائل فوٹو تاجکستان کے صدر امام علی رحمان اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف

تاجکستان کے صدر امام علی رحمان تین روزہ دورے پر بدھ کو پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

تاجکستان کے صدر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

دورے کے دوران دونوں جانب سے دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے متعدد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔

تیاریوں کے لیے نائب وزیر خارجہ فرہود سلیم کی قیادت میں تاجکستان کی وزارت خارجہ کی پیشگی ٹیم پہلے ہی پاکستان میں موجود ہے۔

تاجک وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل اور پاکستان میں تاجکستان کے سابق سفیر شیرعلی جونونوف بھی وفد کا حصہ ہیں۔

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کاسا 1000 توانائی منصوبے کا حصہ ہیں۔

یہ منصوبہ تاجکستان سے افغانستان کے راستے پاکستان تک توانائی لائے گا۔

اس منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستانی عوام کو سستی توانائی میسر ہوگی۔

دونوں فریقین دونوں ممالک کے درمیان فضائی روابط کی بحالی پر بھی بات چیت کر رہے ہیں۔

تاجک ایئر لائن بہت جلد دوشنبہ سے لاہور کے لیے پرواز کا آغاز کرے گی۔

install suchtv android app on google app store