تاجکستان کے صدر دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

امام علی رحمان فائل فوٹو امام علی رحمان

تاجکستان کے صدر امام علی رحمان پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے۔

تاجک صدر امام علی رحمان وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔

دورے کے دوران فریقین مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس موقع پر متعدد معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے۔

تاجک صدر کے پاکستان کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے اور جغرافیائی اور معاشی شراکت دار ی کو مزید مستحکم کرنے میں تیزی آنے کا امکان ہے۔

تاجکستان وسطی ایشیا میں پاکستان کا قریب ترین ہمسایہ ملک ہے جسے صرف واخان کی تنگ پٹی اس سے الگ کرتی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store