شیخ رشید نے نیا پینڈورا بکس کھول دیا، سیاستدانوں سے مطلق نیے انقشافات

شیخ رشید نے نیا پینڈورا بکس کھول دیا، سیاستدانوں سے مطلق نیے انقشافات فائل فوٹو شیخ رشید نے نیا پینڈورا بکس کھول دیا، سیاستدانوں سے مطلق نیے انقشافات

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نیا پینڈورا بکس کھولتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سب سیاستدان فوج کی پیداوار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ نوازشریف کوئی پہلا سیاستدان نہیں جو جیل جائیگا جبکہ اڈیالہ جیل کی صفائی خود شہباز شریف کروارہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پہلے جب قربانی کی بات کی تھی تب قصائی بھاگ گیا تھا مگر اب پردے کے پیچھے این آر او کی باتیں ہورہی ہیں، ساتھ ہی فوج کو بدنام کرنے اور عدلیہ کے خلاف جو باتیں ہورہی ہیں دنیا میں ایسا نہیں ہوتا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں تباہی اس لئے ہے کہ بیورو کریٹ بھی کرپٹ ہیں، آج ووٹ کی عزت کی باتیں کررہے ہیں جب کہ ووٹ کو جتنا نواز شریف نے ذلیل کیا اس کی مثال نہیں ملتی، فوج اور عدلیہ کے خلاف بیانات دیئے جارہے ہیں، پاکستان میں ایک بھی سیاست دان ایسا نہیں جس کو فوج نے پیدا نہ کیا ہو لیکن بدقسمتی ہے کہ فوج کی نرسری بھی نوازشریف جیسی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ حکمران احتساب میں نہیں، ختم نبوت کےخلاف چور دروازے سےکام کرنے پر اللہ کی پکڑ میں آئے ہیں، سوائے میرے سارے مولیوں نے ختم نبوت کے خلاف ووٹ دیا اور مولانا فضل الرحمان نے پہلی مرتبہ اس معاملے پر میرا شکریہ ادا کیا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نےکہا کہ ملک میں پینے کا پانی نہیں، لوگ ہیپاٹائٹس سے مررہے ہیں، لوگ آج جنوبی پنجاب کی بات کرتے ہیں، میں زمانہ طالب علمی سے کرتا ہیں، پنجاب کو تقسیم کرکے اس کی بدمعاشی کو ختم کیا جائے، سارے ممبران قومی اسمبلی بھیڑ بکریاں ہیں، دنیا کی تاریخ میں کسی آدمی کا اسپیکر اتنی مرتبہ بند نہیں ہوا جتنا میرا ہوا۔

رحیم یار خان میں پریس کرتے ہوئے شیخ رشید نےکہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور عمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے۔

install suchtv android app on google app store