وزیرپیٹرولیم سے ورلڈبینک کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات،مختلف شعبوں میں اصلاحات پر تبادلہ خیال

وزیرپیٹرولیم سے ورلڈبینک کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات،مختلف شعبوں میں اصلاحات پر تبادلہ خیال فائل فوٹو وزیرپیٹرولیم سے ورلڈبینک کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات،مختلف شعبوں میں اصلاحات پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان کیلئے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازارنے ملاقات کی۔پاکستان کے گیس کے شعبے کی پائیداری میں جاری اور آئندہ اصلاحات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ورلڈبینک کنٹری ڈائریکٹر نے کہاکہ ورلڈ بینک گیس کے شعبے میں اصلاحات کیلئے جامع روڈ میپ تیار کر رہا ہے، ایل این جی سرپلس مسئلے کو پیٹرولیم ڈویژن نے کامیابی سے حل کیا ،ایل این جی کے چیلنج کو حل کرنا آسان کام نہیں تھا۔ 

علی پرویز ملک نے ایل این جی مسئلے کے حل میں حکومت کی کوششوں کو تسلیم کرنے پر ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر پیٹرولیم کاکہناتھا کہ ورلڈ بینک جیسے بین الاقوامی شراکت داروں کی آراء پائیدار پالیسی اصلاحات کیلئے اہمیت رکھتی ہے ۔

ورلڈ بینک نے ایل پی جی کے شعبے میں اصلاحات اور اوگرا کی استعداد کار میں اضافے کیلئے باہمی تعاون پر آمادگی ظاہر کی۔

install suchtv android app on google app store