آئی ایم ایف کا ایف آئی اے اور صوبائی اداروں میں اصلاحات کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے پاکستان میں ایف آئی اے اور صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کی اصلاحات پر زور دیا ہے فائل فوٹو آئی ایم ایف نے پاکستان میں ایف آئی اے اور صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کی اصلاحات پر زور دیا ہے

آئی ایم ایف نے پاکستان میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے قائم اداروں جیسے نیب، ایف آئی اے اور صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کی خود مختاری اور اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

آئی ایم ایف کی گورننس اور کرپشن رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ نیب اور صوبائی انسداد بدعنوانی اداروں کو آزاد اور خود مختار بنایا جائے، اور اعلیٰ سطح کی بدعنوانی کی تحقیقات کو مؤثر بنانے کے لیے نیب کے سربراہ کی تعیناتی کے عمل کو شفاف اور بہتر کیا جائے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیب کی تحقیقاتی صلاحیتوں کو مضبوط بنایا جائے اور ان اداروں کے اندر احتساب کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

مزید برآں، آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ ملک میں شفافیت اور احتساب کو بڑھانے کے لیے اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثوں، اختیارات اور وسائل کو جمع کرنے، ڈیجیٹائز کرنے اور ظاہر کرنے کے لیے ایک مرکزی اتھارٹی قائم کی جائے، جس میں ایف بی آر، پارلیمنٹ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن شامل ہوں۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کے انسداد بدعنوانی کےلیے کام کرنے والے تین اداروں نیب، ایف آئی اے اور صوبائی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے اداروں میں رسک بیسڈ اپرو چ اختیار کی جائے، مشکوک ٹرانزیکشن کی نشاندہی، کرپشن تک رسائی اور تحقیقات کے لیے نیب ، آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور ایف بی آر کے مابین معلومات کے تبادلے اور رابطوں کو بڑھایا جائے۔

install suchtv android app on google app store