چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن کسی بھی لمحے آجائے گا، اعظم نذیر تارڑ

چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن کسی بھی لمحے آجائے گا، اعظم نذیر تارڑ فائل فوٹو چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن کسی بھی لمحے آجائے گا، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن کسی بھی لمحے آجائے گا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نوٹیفکیشن کسی بھی لمحے آجائے گا معاملہ پراسیس میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائے کی پیالی میں طوفان کھڑا کیا گیا یہ جلد ٹھنڈی ہوجائے گی، آرٹیکل 245 میں کوئی ابہام نہیں ہے، ایئرفورس، آرمی، نیول ایکٹ میں کوئی ابہام نہیں، لکھا گیا ہے جو آرمی چیف ہوں گے وہی سی ڈی ایف ہوں گے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 2024 میں جو ترامیم ہوئیں ان کے تحت آرمی چیف، نیول چیف، ایئر چیف کی مدت تین سے بڑھا کر پانچ سال کی گئی، ترامیم میں یہ گنجائش رکھی گئی، ری اپائنٹمنٹ ہوسکتی ہے، پارشل ایکسٹینشن دی جاسکتی ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان کے ذاتی مفاد اور انا کے سامنے ملک سرینڈر نہیں کرے گا، جیل کے باہر امن و امان کی صورت حال خراب کی گئی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس صرف میں، میں اس کے علاوہ اور کچھ نہیں، ان کے لیے ملک کی اہمیت نہیں، آگ لگانے کی بات کرتے ہیں، سمجھ نہیں آتی ان کا مقصد کیا ہے، ملک کے ڈیفالٹ ہونے کی دعائیں کی جارہی ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ جس جس نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے اس کی ملاقات بند کردی گئی ہے، عظمیٰ خانم نے اچھا کیا کہ باہر آکر انہوں نے بتایا کہ عمران خان غصے میں تھے، انہیں غصے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا 190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن درست نہیں۔

install suchtv android app on google app store