ہم نے مذاکرات کی بہت کوشش کی لیکن کچھ نتیجہ نہیں نکلا: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی نے مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے بہت کوشش کی، مگر کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ ایک گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ اب مذاکرات کا اختیار عمران خان نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دے دیا ہے۔ گوہر کا کہنا تھا کہ اگر دونوں رہنما مذاکرات کے حوالے سے ان سے مشورہ مانگیں گے تو وہ ضرور رہنمائی فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر کے ساتھ پی ٹی آئی کا مضبوط الائنس موجود ہے اور تحریکِ تحفظِ پاکستان کے پلیٹ فارم کے ذریعے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

مولانا فضل الرحمان سے متعلق بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا ایک زیرک سیاستدان ہیں، انہیں اتحاد میں شامل کرنے کی بہت کوشش کی گئی، مگر وہ آمادہ نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بظاہر نہیں لگتا کہ مولانا اب پی ٹی آئی کے ساتھ آئیں گے، تاہم انہیں دوبارہ ساتھ ملانے کی کوشش ضرور کی جائے گی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ہیں اور آزاد عدلیہ چاہتے ہیں، عمران خان کو آخری سزا 16 جنوری کو ہوئی، جوڈیشل پالیسی کے مطابق 35 دنوں میں فیصلہ ہونا چاہیے تھا مگر 10 ماہ سے زیادہ ہوگئے اب تک ان کا کیس نہیں لگ سکا۔

install suchtv android app on google app store