ہم نے کبھی صوبائی اداروں پر حملہ نہیں کیا، نہ کریں گے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر فائل فوٹو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کبھی کسی صوبے پر چڑھائی نہیں کی اور نہ ہی آئندہ ایسی کوئی کارروائی کرے گی۔ پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہری پور الیکشن میں ایک بار پھر پارٹی کو مایوس کیا گیا، تاہم ہماری جدوجہد پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گی۔

جلسے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی نہیں چاہتے، مگر ہم پُرامن رہیں گے اور اپنا حق کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

اسی دوران صوابی میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے ہری پور الیکشن میں "بدترین دھاندلی" کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں مکمل ناکام ہوچکی ہیں اور بے روزگاری کی شرح 7.1 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے آئی ایم ایف کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تین برسوں میں 5300 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ، مطالبہ کیا کہ نیب اس کرپشن کی آزادانہ تحقیقات کرائے ۔

 

install suchtv android app on google app store