بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی اجازت، اہم نام سامنے آگئے

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن مقرر ہے اور صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے بھی جیل آمد متوقع ہے فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن مقرر ہے اور صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے بھی جیل آمد متوقع ہے

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن مقرر ہے اور صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے بھی جیل آمد متوقع ہے۔ سہیل آفریدی کا نام ملاقات کے لیے ارسال کی گئی فہرست میں سرفہرست ہے۔

گزشتہ روز سلمان اکرم راجہ نے ملاقات کے لیے چھ افراد پر مشتمل فہرست جیل حکام کو فراہم کی تھی۔

اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ چار مختلف مقامات داہگل ناکہ، کورگھ پور، فیکٹری ناکہ اور گیٹ نمبر 5—پر پولیس کی پکٹس قائم کر دی گئی ہیں۔

جیل میں داخلے کے لیے مکمل چیکنگ لازمی قرار دی گئی ہے اور صرف سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی اندر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

install suchtv android app on google app store