شہباز شریف کی طرف سے ہرجانہ کیس: عمران خان کے وکیل کی مہلت کی استدعا منظور

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانے کے کیس میں عمران خان کے وکیل کو جرح کے لیے مہلت دینے کی استدعا منظور کر لی فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانے کے کیس میں عمران خان کے وکیل کو جرح کے لیے مہلت دینے کی استدعا منظور کر لی

لاہور کی سیشن کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانے کے کیس میں عمران خان کے وکیل کو جرح کے لیے مہلت دینے کی استدعا منظور کر لی۔ سیشن عدالت کے جج یلماز غنی نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کے سلسلے میں گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ شہباز شریف کے گواہ عطا اللہ تارڑ عدالت میں پیش ہوئے اور ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔

حکم میں مزید کہا گیا کہ عمران خان کے وکیل کو جرح کے لیے مہلت دی گئی ہے، اور عطا اللہ تارڑ 15 نومبر کو بیان پر جرح کے لیے دوبارہ پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہوا ہے۔

install suchtv android app on google app store