وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب، وزیراعظم باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب، وزیراعظم باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے فائل فوٹو وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب، وزیراعظم باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے

اسلام آباد، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس کی صدارت وزیراعظم شہبازشریف باکو سے بذریعہ ویڈیو لنک کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال سمیت مختلف اہم قومی امورپرمشاورت کی جائے گی۔

وفاقی وزراء کومتعلقہ وزارتوں سے متعلق رپورٹس اورسفارشات کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ کابینہ اجلاس میں توانائی، معیشت، سلامتی اورعوامی فلاح سے متعلق منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ بعض حکومتی فیصلوں کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اجلاس کے دوران مختلف وزارتوں کی کارکردگی پراظہارِ رائے بھی دیں گے۔

install suchtv android app on google app store