بالائی سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں آج بھی شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔ موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک اور موٹر وےایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔
دھند کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر ہوا ہے، مزید 19 پرواز منسوخ کرنا پڑ گئیں جبکہ 5 کو متبادل ایئرپورٹس پر اتارا گیا ہے۔ موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک اور موٹر وےایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق موٹروے ایم 3 فیض پور سے سمندری اور لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی ٹریفک کے لیے بند کی گئی ہے۔