ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی دھند کا راج برقرار ہے جس کے باعث موٹرویز کو کئی مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شدید دھند کے باعث، حدنگاہ متاثر ہونے پر لاہور،اسلام آباد موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ سرور، پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد موٹروے ایم 3 درکھانہ سے جڑانوالہ اور سکھر ملتان موٹروے ایم 5 شیرشاہ سے ظاہر پیر تک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئیں۔
فیصل آباد ملتان موٹروے ایم 4 مکمل بند کردی گئی، قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔