پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے، لاہور میں اس وقت دھند کا راج ہے، موٹروے کے کئی سیکشنز کو بھی حدنگاہ صفر ہونے کے باعث بند کر دیا گیا۔
ننکانہ صاحب اور اس کے گردونواح میں شدید دھند کی وجہ سے حدنگاہ صفر رہ گئی جبکہ موٹروے کے کئی سیکشنز کو بھی بند کردیا گیا۔
موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث انٹر چینج کھیاڑے کلاں سے لاہور ملتان تک بند کردی گئی ہے، اس کے علاؤہ موٹروے ایم ون، ایم ٹو، ایم تھری اور ایم گیارہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے نےڈرائیورز کو ہدایت دی کہ دوران سفر وہ فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں۔