ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج، اہم شاہراہیں سفرکیلئے بند

ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج فائل فوٹو ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج

ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوگئی ہے جس کے باعث متعدد موٹرویز کو بند کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک اور پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹروے ایم 3 جڑانوالہ سے فیض پورتک بند کردی گئی ہے۔

سیالکوٹ لاہور موٹروے ایم 11 کالا شاہ کاکو سے سمبڑیال تک ٹریفک کیلئے بند کی گئی ہے۔

دوسری جانب قومی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

install suchtv android app on google app store