ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج برقرار

ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج برقرار فائل فوٹو ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج برقرار

ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی دھند کا راج برقرار ہے جس کے باعث موٹرویز کئی مقامات سے بند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج جاری ہے، حد نگاہ متاثر ہونے کے باعث انتظامیہ نے کئی مقامات سے موٹرویز ٹریفک کیلئے بند کردیں۔

موٹرویز پولیس کے مطابق لاہور، اسلام آباد موٹروے ایم 2 کو لاہور سے سیال موڑ تک اور کلرکہار سے بھیرا تک، پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد موٹروے ایم 3 درکھانہ سے فیض پور اور فیض پور سے رجانہ تک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہیں۔

فیصل آباد، ملتان موٹروے ایم 4 عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک، سکھر، ملتان موٹروے ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر اور ایم 11 سیالکوٹ موٹروے لاہور سے سمبڑیال تک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس کے مطابق قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ناگزیر صورتحال میں سفر سے پہلے راستہ ایپ سے معلومات حاصل کریں۔

 

install suchtv android app on google app store