جہاں ایک طرف نئے سال کی آمد ہے وہیں کیوں نا ایک نظر سال 2023 میں رونما ہونے والے گوگل کی دلچسپ اور یادگار لمحات پر نظر ڈالی جائے۔
2023 میں ٹاپ ٹرینڈ سرچز سے پاکستانی ناظرین کی مختلف دلچسپیوں اور بدلتے ہوئے ذوق کا اظہار ہوتا ہے جن میں تفریح اور کرکٹ کے شوق سے لے کر خبروں کی زینت بننے والی کہانیاں اور واقعات شامل ہیں۔
اس سال کے دوران ٹاپ ٹرینڈنگ سرچز ،2023 میں پاکستانیوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے والے مختلف رجحانات کی ایک دلکش جھلک پیش کرتیں ہیں تو آئیے ہم اس سال کی فہرستوں میں شامل ہونے والی سرچز پر ایک تفصیلی نگاہ ڈالتے ہیں۔
پکوان کی تلاش:
کھانا پکانے کی ٹاپ 10 ٹرینڈنگ سرچز میں مختلف ذائقوں کی تراکیب، تیکنکیں اور روایات کی تلاش نظر آتیں ہیں۔
فہرست کے ابتدائی 3 درجات برصغیر کی سب سے مشہور سوغات سموسے، مزیدار کلیجی اور تہواروں سے متعلق تمام میٹھے پکوانوں کے شہنشاہ شیر خرُما نے حاصل کیں۔
پاکستان میں گوشت کے شوقین افراد نے نمکین گوشت کو اس فہرست میں جگہ بنانے میں مدد کی۔ ظاہر ہے کہ پیک شدہ ٹماٹر کیچپ کے گھریلو متبادل کی ترکیب بھی ان سرچز میں شامل تھی۔
لذیذ اور آسانی سے تیار ہونے والے اسنیکس میں سے چکن رول کی ترکیب بھی اس فہرست میں شامل ہے۔
2023 میں سرچ کیے جانے والے مشروبات
مشروبات میں سے تربوز کا جوس ایک خوش آئند اضافہ ہے جس نے اس سال پاکستان کے جھلستے ہوئے موسم گرما میں ٹھنڈک پہنچانے میں مدد فراہم کی۔
اس کے علاوہ جسم میں پانی کی کمی پورا کرکے رواں سال اس مشروب نے لوگوں کو لو لگنے اور گرمی سے بچایا۔
باربی کیو آئٹمز
کلاسک اسٹیک(Steak)کی ترکیب اور مقبول عام تکہ بوٹی کی شمولیت بار بی کیو اور گوشت سے بنے پکوانوں کے ساتھ پاکستان کی وابستگی کو ظاہر کرتے ہیں۔