پاکستانیوں نے اس سال سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟ گوگل کی فہرست جاری

اس سال پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا فوائل فوٹو اس سال پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا

گوگل نے 2025 کے لیے پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات کی فہرست جاری کی ہے۔

گوگل نے مجموعی طور پر 7 مختلف کیٹیگریز میں پاکستانیوں کی پسندیدہ سرچز کی فہرست جاری کی ہے۔

گوگل نے کرکٹ، ایتھلیٹس، لوکل نیوز، ٹیکنالوجی، ریسیپیز، ہاؤ ٹو اور ڈراموں کی سرچنگ سے متعلق فہرستیں جاری کیں۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہر سال کھربوں سرچز میں سے سال بھر کے دوران سب سے زیادہ ٹرینڈنگ (رجحانات) کو مدنظر رکھ کر اس فہرست کو مرتب کیا جاتا ہے۔

کرکٹ
اگر کرکٹ کی بات کی جائے تو سب سے اوپر پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا سرفہرست گوگل سرچ رہی۔

پاکستان سپر لیگ، ایشیا کپ، پاکستان بمقابلہ بھارت، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، بھارت بمقابلہ انگلینڈ، پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، بھارت بمقابلہ آسٹریلیا، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور پاکستان بمقابلہ یو اے ای بالترتیب دوسرے سے 10 ویں نمبر پر رہے۔

ایتھلیٹس
ایتھلیٹس کی فہرست میں سب سے اوپر بھارتی کرکٹر ابھیشیک شرما موجود ہیں جن کو پاکستانیوں نے کافی سرچ کیا۔ دوسرے پر حسن نواز، تیسرے پر عرفان خان نیازی، چوتھے پر صاحبزادہ فرحان، 5 ویں پر محمد عباس، چھٹے پر صائم ایوب، 7 ویں پر یاسر خان، 8 ویں پر کاشت علی، 9 ویں پر سیف حسن اور 10 پر عبد الصمد رہے۔

لوکل نیوز
اگر خبروں کی بات کی جائے تو پاکستانیوں نے 2025 میں پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کو سب سے زیادہ سرچ کیا۔

اس کے بعد کراچی فلڈز، ایران، آسان کاروبار کارڈ، دریائے چناب میں سیلابی صورتحال، فیڈرل بورڈ کے میٹرک امتحانات کے نتائج، کراچی بورڈ کے میٹرک امتحانات کے نتائج، پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم، پاکستان میں سونے کی قیمت اور 9 ویں جماعت کے انتخابات کی تاریخ کو بالترتیب دوسرے سے 10 ویں نمبر تک سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

ٹیکنالوجی
ٹیکنالوجی کے شعبے میں گوگل جیمنائی کو پاکستانیوں نے سب سے زیادہ سرچ کیا۔

اس کے بعد تماشا، ڈیپ سیک، مائی کو، On4t، گوگل اے آئی اسٹوڈیو، claude، آئی فون 17، گروک اور نان فنجیبل ٹوکن دوسرے سے 10 ویں نمبروں پر سب سے زیادہ سرچ کیے گئے۔

ریسیپیز
ریسیپیز میں سینڈوچ بنانا بظاہر پاکستانیوں کا پسندیدہ مشغلہ رہا جس کی ریسیپیز کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

اس کے بعد فوڈ فیوژن ریسیپیز دوسرے، Quinoa ریسیپیز تیسرے، Dough ریسیپیز چوتھے، میٹھے پکوانوں کی ریسیپیز 5 ویں، مٹن ریسیپیز چھٹے، آسان ریسیپیز 7 ویں، Tofu ریسیپیز 8 ویں، سوپ ریسیپیز 9 ویں جبکہ بیف ریسیپیز 10 ویں نمبر پر رہیں۔

ہاؤ ٹو
ہاؤ ٹو سیکشن میں سرفہرست یہ جاننا تھا کہ آخر کراچی کے ای چالان کو کیسے چیک کیا جائے۔

اس کے بعد لوگوں نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ انسٹا گرام سے میسجز کو ان سینڈ کیسے کیا جاتا ہے۔

تیسرے پر کار انشورنس کے بارے میں جاننے کی کوشش کی گئی جبکہ چوتھے پر کرپٹو مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بارے میں جاننے کے لیے سرچ کیا گیا۔

5 ویں پر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے طریقوں کو سرچ کیا گیا، جبکہ چھٹے پر یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ کریڈٹ کارڈ کے لیے کیسے اپلائی کیا جاتا ہے۔

اگر 7 ویں نمبر کی بات کی جائے تو وہ Ghibli فوٹو بنانے کا طریقہ ہے جبکہ 8 واں نمبر بہترین وکیل منتخب کرنے کے طریقے کے نام رہا۔

ایک ایپ سے استعمال کرکے فون سے پرنٹ لینے کا طریقہ 9 ویں جبکہ بلاگ اپ لوڈ کرنا 10 ویں نمبر پر رہا۔

ڈرامے
ڈراموں کی بات کی جائے تو اس فہرست میں سب سے اوپر جیو کا ڈرامہ شیر رہا جبکہ تیسرے پر جیو کا ایک اور ڈراما آس پاس رہا۔

 

 

install suchtv android app on google app store