عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز کرپشن اور توشہ خانہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ نیب تحقیقات اور 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں جیل ٹرائل کا نوٹی فکیشن جاری ہوگیا۔

دونوں مقدمات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے وزارت قانون و انصاف نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں ان مقدمات کی سماعت کرے گی۔

خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے منگل کے روز جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں سائفر کیس کی سماعت کی، جس میں جیل حکام نے عدالت میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ملزمان عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو پیش نہیں کرسکتے۔ اسلام آباد پولیس کو اضافی سیکورٹی کے لیے خط لکھا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کو سنجیدہ نوعیت کے سکیورٹی خدشات ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل جیل ہی میں ہوگا ۔ میڈیا کو بھی جیل ٹرائل کور کرنے کی اجازت ہوگی، جو بھی ٹرائل دیکھنے کی خواہش رکھتا ہو اسے بھی اجازت ہوگی۔

install suchtv android app on google app store