رحیم یار خان کے علاقے جمال دین والی میں پیش آنے والے بس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر چار ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز ایئرپورٹ کے قریب بس الٹنے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے تھے۔
بعد ازاں اسپتال میں زیرِ علاج ایک زخمی دم توڑ گیا، جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی۔
اس حوالے سے ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھند کی وجہ سے بس سڑک سے اتر کر گڑھے میں جا گری تھی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق بس حادثے کے 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔