کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر اسکول وین فٹ پاتھ سے ٹکراگئی۔ ٹیچر اور بچوں سمیت 11 افرادزخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ پر اسکول وین تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ سے ٹکراگئی۔جس کے نتیجے میں اسکول وین میں سوار ٹیچر اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امدادکے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق تمام افراد کی طبعیت بہترہے جنہیں طبی امداد کے بعد گھرروانہ کردیا گیاہے۔ ڈرائیور کے مطابق حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔