سیاسی جماعتوں کو ملکی اداروں پر حملے سے گریز کرنا چاہیے: وزارت قانون و انصاف

سیاسی جماعتوں کو ملکی اداروں پر حملے سے گریز کرنا چاہیے: وزارت قانون و انصاف فائل فوٹو سیاسی جماعتوں کو ملکی اداروں پر حملے سے گریز کرنا چاہیے: وزارت قانون و انصاف

وزارت قانون و انصاف نے خبردار کیا ہے کہ سیاسی جماعتیں ملکی اداروں پر حملے سے باز رہیں۔

وزارت قانون نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف سوشل میڈیا اٹیک قابل مذمت ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’سیاسی جماعت کو ملکی اداروں پر حملے کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔‘‘

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں او ایس ڈی تعینات کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store