غزہ: القدس اسپتال کے اطراف اسرائیل کے میزائل حملے، فلسطینی شہداء کی تعداد9 ہزار سے تجاوز

  • اپ ڈیٹ:
غزہ میں القدس اسپتال کے اطراف اسرائیل کے میزائل حملے فوٹو: عرب میڈیا غزہ میں القدس اسپتال کے اطراف اسرائیل کے میزائل حملے

غزہ میں القدس اسپتال کے اطراف اسرائیل کی جانب سے میزائل حملے کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب سے اسرائیل کی بمباری سے تباہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے دوران بھی ارد گرد بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید سیکڑوں فلسطینی شہید ہوئے جس کی تعداد9 ہزار سے اوپر چلی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے القدس اسپتال کو خالی کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔القدس اسپتال میں 12 ہزار افراد نے پناہ لے رکھی ہے، اسپتال میں 400 مریض اور سیکڑوں زخمی زیرِ علاج ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کی سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ القدس اسپتال پر بمباری جنگی جرم ہو گا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے مغربی کنارے کے شہر جنین میں 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا جبکہ 7 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد کم از کم 114 ہو گئی جبکہ مغربی کنارے سے گرفتار فلسطینیوں کی تعداد 1600 ہوچکی ہے۔

اسرائیلی فورسز نے جہاں غزہ پر فضائی حملے اور گولہ باری تیز کردی ہے وہیں صیہونی طاقت کی جانب سے زمینی کارروائی میں ہچکچاہٹ برتی جارہی ہے، اسرائیل کا شمالی غزہ میں 2 میل تک اندر گھسنے اور فلسطینی مجاہدین سے جھڑپوں کا دعویٰ ہے۔

غزہ کے مغربی کنارے میں بھی اسرائیل کے ایک اور فضائی حملے کی اطلاعات ہیں جب کہ جنین میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔

install suchtv android app on google app store